پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔، نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کےانتخاب کیلئے
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا

میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔واضح رہے کہ

موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹ وہاب ریاض تھے جبکہ ممبران میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔

اسی طرح کنسلٹنٹ ممبران میں کامران اکمل، راؤ افتخار انجم جبکہ مینیجر اینالسٹ حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔گزشتہ روز چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی

کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جبکہ اس موقع پر انھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش بھی کی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی تھی۔