لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ

لاہور(اے بی این نیوز) صوبائی دارلحکومت لا ہور میں آٹا چکی مالکان نے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اضافے سے فی کلو قیمت 160روپے سے بڑھ کر 170روپے ہو گئی ہے نئی قیمت کا اطلاق جمعہ سے ہوگا۔ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے، تمام تر دعووں کے باوجود مہنگائی کنٹرول میں ہی نہیں آ رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ آلو 17.22 فیصد، چکن کی قیمت میں گیارہ عشاریہ31 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں گندم 6 عشاریہ چار فیصد، ریڈی میڈ کپڑے 5 عشاریہ 68فیصد مہنگے ہوئے، دالیں، مصالحہ جات، دودھ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ ماہ چینی دو عشاریہ 77 فیصد، گندم 2 عشاریہ 97 فیصد سستی ہوئی، مئی میں اخبار 32 عشاریہ 77 فیصد، رہائش 23 فیصد، اسٹیشنری 5 عشاریہ44 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ کتابیں 5 عشاریہ 15 فیصد اور بجلی ٹیرف 2 عشاریہ 92 فیصد مہنگا ہوا۔