اہم خبریں

سی ڈی اے نے بری امام ہائوس عمارت کو قبضے کی جگہ قراردیدیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد: سی ڈی اے نے بری امام ہاؤس عمارت کو قبضے کی جگہ پر قرار دے دیا۔

اسلام آباد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک متفرق درخواست کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ بری امام ہاؤس نامی کوئی عمارت ہمارےسرکاری ریکارڈ پرموجود نہیں ہے اور نورپور شاہان کی زمین سی ڈی اے ماضی میں ایکوائری کرچکا اور اس جگہ کی ادائیگی بھی مالکان کو کرچکا ہے۔

سی ڈی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ حضرت بری امام دربار کی جگہ الگ نمبروں کے ساتھ سرکاری ریکارڈ میں درج ہے، بری امام ہاؤس نامی عمارت کاحضرت بری امام دربارکی جگہ سےکوئی تعلق نہیں، محض بری امام ہاؤس کانام دینے یا اسے مزارسے منسلک کرنےسے درخواست گزار کو اس زمین کا قانونی حق حاصل نہیں ہوتا۔

عدالت میں جمع جواب میں کہا گیا کہ محلِ وقوع اور محکمہ مال ریکارڈ کےمطابق بری امام ہاؤس اور بری امام دربار 2 الگ الگ جگہیں ہیں، ان دونوں کو ایک ہی جائیداد تصور نہیں کیاجاسکتاہے، درخواست گزار کے پاس اس (بری امام ہاؤس) جگہ پر قبضے یا استعمال کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔

جواب میں کہا گیا کہ عدالت نے سی ڈی اے کا جواب لیے بغیر حکم امتناع جاری کیا، درخواست گزار کی قانونی حیثیت اور درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر سی ڈی اے کا اعتراض ہے، رواں ہفتے کیس جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس کی جانب سے درخواست گزار کو حکم امتناع دے رکھا ہے اور سی ڈی اے نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث سابق افغان فوج کا اہلکار گرفتار

متعلقہ خبریں