اہم خبریں

اوپو اسمارٹ فونز آسان ماہانہ اقساط پر خریدیئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) جے ایس بینک نے اوپو (OPPO) کے اشتراک سے صارفین کے لیے اسمارٹ فونز آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی خصوصی پیشکش متعارف کرادی ہے، جس کے تحت صارفین منتخب اوپو موبائل فونز صرف 2 ہزار 542 روپے ماہانہ سے حاصل کر سکیں گے۔

OPPO Smartphone Prices and Installments

OPPO Model Discounted Price 6 Months 12 Months 36 Months
Reno15 Pro 5G Rs229,999 Rs38,333 Rs22,649 Rs10,535
Reno16 5G Rs209,499 Rs34,917 Rs20,630 Rs9,596
Reno16 F 5G Rs159,499 Rs26,583 Rs15,706 Rs7,306
Reno15 5G Rs169,999 Rs28,333 Rs16,740 Rs7,787
A6s Pro Rs119,499 Rs19,917 Rs11,767 Rs5,474
A6s Rs99,499 Rs16,583 Rs9,798 Rs4,557
A6 Rs89,499 Rs14,917 Rs8,813 Rs4,099
A6k (8GB) Rs71,499 Rs11,917 Rs7,041 Rs3,275
A6k (6GB) Rs69,499 Rs11,583 Rs6,844 Rs3,183
A6k (4GB) Rs56,499 Rs9,417 Rs5,564 Rs2,588
A6c Rs55,499 Rs9,250 Rs5,465 Rs2,542

تفصیلات کے مطابق جے ایس بینک اور اوپو کے درمیان شراکت داری کے تحت 11 مختلف اسمارٹ فون ماڈلز آسان اقساط پر دستیاب ہوں گے۔ اس پیشکش سے جے ایس بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ منتخب منصوبوں پر صفر فیصد مارک اپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

بینک کے مطابق صارفین اپنی سہولت کے مطابق 6 سے 36 ماہ تک کی اقساط کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ خصوصی طور پر 6 ماہ کے اقساطی منصوبے پر صفر فیصد مارک اپ کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ دیگر مدت کے منصوبوں کی شرائط مختلف ہو سکتی ہیں۔

اس اسکیم میں اوپو کے مختلف جدید اسمارٹ فونز شامل ہیں، جن میں Reno15 Pro 5G، Reno16 5G، Reno16 F 5G اور A سیریز کے متعدد ماڈلز شامل ہیں۔ ان موبائل فونز کی قیمتیں 55 ہزار 499 روپے سے لے کر 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

موبائل فون کیسے بک کروائیں؟صارفین اپنے پسندیدہ اوپو اسمارٹ فون کی بکنگ جے ایس اسمارٹ (JS Smart) ایپ، جے ایس بوٹ (JS Bot) یا جے ایس بینک کے کال سینٹر کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ج

ے ایس بینک کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش 9 نومبر سے 21 نومبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران اہل صارفین منتخب اوپو اسمارٹ فونز اقساط پر خرید سکتے ہیں۔نوٹ: خریداری سے قبل متعلقہ ماڈل، ماہانہ قسط، مارک اپ اور کریڈٹ کارڈ کی اہلیت سے متعلق شرائط بینک سے ضرور معلوم کریں۔
مزیدپڑھیں: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں 4 لاکھ 60 ہزار روپے کمی؟ وائرل خبر کی حقیقت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں