اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل سستا،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سما ٹی وی کے مطابق مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے 100 روپے تک کرائے مزید کم کر دیئے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کےکرائے بھی مزید تین فیصد تک کم ہوگئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے لاہور رانا محسن نے کہا کہ تمام بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دیئے گئے ہیں، پرانے یا زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تمام بس اڈوں پر نئے کرائے ناموں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 451 تک پہنچ گیا

متعلقہ خبریں