اسلام آباد: پاکستان ورچوئل ایسٹ انڈسٹری الائنس (وی اے اے پی) ایشیا ویب تھری الائنس جاپان کے تعاون سے 10 نومبر 2026 کو ایک پریس بریفنگ کرے گا، جس میں مجوزہ اتحاد اور پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی صنعت کے مستقبل پر بات کی جائے گی۔
بریفنگ میں کرپٹو کرنسی رکھنے والے افراد کے تحفظ اور پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔
اگرچہ اس اتحاد کے منصوبے اور ڈھانچے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، تاہم اس کے قیام سے کرپٹو سرمایہ کاروں اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم ملنے کی توقع ہے۔
یہ اقدام کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کو اپنی بات مشترکہ طور پر پیش کرنے کا موقع دے سکتا ہے، جبکہ پاکستان کی ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ میں آنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے بھی معاملات آسان بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
پریس بریفنگ میں صنعت کے نمائندوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے، جہاں اتحاد، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں موجود مواقع کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
پاکستان میں کرپٹو کرنسی اور ویب تھری ٹیکنالوجی میں بڑھتی دلچسپی کے باعث اس شعبے سے وابستہ افراد زیادہ بہتر رابطے اور منظم ماحول کے خواہاں ہیں















