ملک بھر میں یوم پاکستان آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آج (ہفتہ 23 مارچ) کو ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں سے فائرنگ کی گئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک بھر میں عام
مزید پڑھیں:رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی دعا

تعطیل ہے۔اس موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جب کہ اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ جاری ہے۔یوم پاکستان پریڈ میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے جدید ترین طیارے فلائی پاسٹ کریں گے

اور فوجی دستے سلامی پیش کریں گے۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کو عبور کر لیں گے، پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے معاشی بحالی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ملک کے معاشی مسائل میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اقدامات سے معاشی استحکام آئے گا اور ہم مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے۔پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی

چیف جنرل عاصم منیر، نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی 84ویں یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے

اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس دن مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے لیے ہمارے عظیم قائدین کے وژن کے مطابق ہماری تقدیر کا تعین کیا گیا تھا، یہ دن ہمیں قیام پاکستان کی جدوجہد میں ہمارے

اسلاف کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے‘‘۔عاصم منیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا یہ دن ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے، آج بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمان فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا کر رہے

ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر اور احترام کرتے ہیں، مسلح افواج مادر وطن، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔