قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کسی شخص کو بھی طلب کر سکتی ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کسی شخص کو بھی طلب کر سکتی ہے۔آئین کے آرٹیکل 66 کے رولز 227 کےتحت استحقاق کمیٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ججز سمیت کسی بھی اہم شخصیت کو طلب کر سکتی ہے۔ کمیٹی کے پاس سول کورٹ کے اختیارات موجود ہیں جس کے تحت مذکورہ شخص کے حاضر نہ ہونے کی سورت میں اس کے وارنٹ جاری کرکے اس کو گرفتارکیا جا سکتا ہے۔مذکورہ کمیٹی کے پاس یہ بھی اختیارات موجود ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے متعلقہ اہلکار کو ان کے عہدے سے بھی ہٹایا جا سکتاہے۔انہی اختیارات کے تحت ہیلی کاپٹر کیس میں بینظیر بھٹو کو بلایا گیاتھا۔