پنجاب، میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ سے مائیگریشن کے لیے درخواستیں طلب

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ سے مائیگریشن کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ درخواستیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں
مزید پڑھیں :عید الفطر کے موقع پر ٹرینوں کا شیڈول۔۔۔جانئے

گی۔ مائیگریشن کی آن لائن درخواستیں 8 اپریل سے 31 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ پورٹل پر سرکاری اور نجی میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں مائیگریشن کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع ہوں گی۔ ایم بی بی ایس
مزید پڑھیں :ملکی تاریخ میں پہلی بار اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی خفیہ رکھنے کا فیصلہ

میں مائیگریشن تیسرے، چوتھے اور فائنل ایئر میں ہی ہو سکے گی۔ بی ڈی ایس میں مائیگریشن دوسرے، تیسرے اور فائنل ایئر میں ہو سکے گی۔ مائیگریشن کے لیے امیدوار کا پچھلا یونیورسٹی پروفیشنل امتحان پاس
مزید پڑھیں :امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

ہونا لازمی ہوگا۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق مجموعی طور پر 15 سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں 123 سیٹیں جبکہ 34 پرائیویٹ کالجز میں 443 سیٹیں خالی ہیں۔ 12 سرکاری میڈیکل کالجوں میں میں

مزید پڑھیں :رش کے باعث کپڑے سلائی کرنے سے انکاردرزی کا جرم بن گیا،تشددسے لہولہان

ایم بی بی ایس کی 33 سیٹیں اور تین سرکاری ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 90 سیٹیں خالی ہیں۔ اس کے مقابلے میں 26 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 179 ایم بی بی ایس سیٹیں اور 14 پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں 264 بی ڈی ایس سیٹیں خالی ہیں۔ طلبہ کے فیل ہو کر پچھلی کلاس میں رہ جانے کے باعث اگلی کلاسز میں سیٹیں خالی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں42 ججوں کے تبادلےکردیئے گئے