خیبرپختونخوا میں42 ججوں کے تبادلےکردیئے گئے

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں 42 ججز کے تبادلے کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی
مزید پڑھیں:آج بروز ہفتہ 6 اپریل 2024 موسم کی تازہ ترین صورتحال

جانب سے خیبرپختونخوا میں 42 ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے بتایا کہ نو سول اور

آٹھ سینئر سول ججوں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 16 ایڈیشنل اور 9 ڈسٹرکٹ سیشن ججوں کے بھی تبادلے ہو چکے ہیں۔