Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

رش کے باعث کپڑے سلائی کرنے سے انکاردرزی کا جرم بن گیا،تشددسے لہولہان

میلسی(نیوزڈیسک)عید کے کپڑوں کی سیلائی کرنے سے انکار کرنے پر 4 افراد نے درزی پر حملہ کردیا۔

ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں کپڑوں کی سلائی کرنے سے انکار کرنا غریب درزی محمد آصف کا جرم بن گیا۔ 4 ملزمان نے درزی پر لوہے کی راڈز سے حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔

مزیدپڑھیں:فلک نور کیس: عدالت نے عمر کے تعین ٹیسٹ کا حکم دے دیا

محمد آصف کو تشدید کا نشانہ بنانے والے چاروں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ درزی پر حملہ کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان کی شناخت مہران اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت نہ ہوسکی۔

زخمی درزی محمد آصف کو ٹی ایچ کیو اسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا ہے۔