صارف فراڈ کیس میں الایئڈ بینک کی وضاحت جاری،کہانی صرف اتنی یا بات کچھ اور ؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) الائیڈ بینک جو صارفین کو پریشان کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اکثر و بیشتر ایسی ناقابل یقین بلنڈر کر تا ہے کہ اس کا صارف سر پکڑ کر رہ جا تا ہے،کچھ روز قبل اے بی این نیوز کو ایک صارف نے دستاویزات پہنچائیں جس میں الائیڈ بنک نے اتنا بڑا بلنڈر کیا جس کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہئے

،اسلام آباد الائیڈ بنک آبپارہ برانچ میں بینک انتظامیہ نے بارہ لاکھ کے چیک کے بدلے ایک کروڑ بیس لاکھ کی ادائیگی کر دی گئی ،بینک کا اصول ہے کہ جب بھی اتنی بڑی ٹرانزکشن ہو تی ہے تو منیجر سمیت پورا بینک الرٹ ہو جاتا ہے،چیک کو چیک کیا جاتا ہے،اکاونٹ میں جاتا ہے پھر پراسس میں جاتا ہے اس کی پھر ری چیکنگ ہو تی ہے،اکاونٹ کو چیک کیا جاتا ہے، پھر چیک پر مہریں ثبت ہو تی،ہیں، اس سارے پراسس کے دوران بینک مکمل طور پر اپنی تسلی کرتا ہے بعد میں پنک کلر کی جب رسید نکالی جاتی ہے تو کمپیو ٹرائزڈ اس پر رقم لکھی جاتی ہے جو پراسس میں اماونٹ چل رہی ہو تی ہے وہ ہی اس پر لکھی آتی ہے،ہندسوں میں رقم درست لکھی گئی ہے لیکن آگے چل کر ادائیگی کیلئے جو رسید بنائی گئی اس میں کمپیو ٹرائزڈ رقم غلط لکھی گئی، الا ئیڈ بینک آف پاکستان صارفین کے لئے سر درد بن چکا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:‌بحریہ ٹاون کا نیا فراڈ ،سولر نیٹ میٹرنگ پر بھی 30 فیصد کٹوتی کی جانے لگی
، اس سلسلے میںا لائیڈ بینک نے ایک وضاحت جاری کی جس میں اس نے واضح کیا کہ آبپارہ برانچ اسلام آباد کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے حوالے بینک یہ واضح کرتا ہے کہ یہ ایک غلطی تھی جسے بینک کی جانب سے فوری طور پر درست کیا گیا اور اس سلسلے میں کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ الائیڈ بینک ہمیشہ اپنے معزز صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ معزز صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات کے الفاظ استعمال کرنا صارف کی توہین کرنے کے مترادف ہے، ایک جانب بینک اپنی غلطی تسلیم کر رہا ہے اور دوسری جانب پھر وہی مبینہ طور پر صارف کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے،اب پھر ایک صارف نے دستایزات اے بی این نیوز کو فراہم کرتے ہو ئے بتا یا کہ اس نے بینک میں 800000 ہزارار کا چیک کیش کرانے کیلئے بھیجا

مزید یہ بھی پڑھیں:‌الائیڈ بنک میں گھپلا،12لاکھ کے چیک کے عوض 1,20,00000کی ادائیگی

لیکن حسب سابق روایات کو بر قرار رکھتے ہو ئے اور الائیڈ بینک نے صارف کو تنگ کرنے کی روایت کو بھی برقرار ر کھتے ہو ئے آٹھ لاکھ کی جگہ صرف 80000 دیئے دراصل اس کے پس پردہ کہانی کچھ اور ہے ،اے بی این نیوز اس سلسلے میں بہت جلد سنسنی خیز انکشافات دستاویزات کے ہمراہ کرنےوالا ہے کہ الائیڈ بینک آخر کیوں اپنے صارف کیسا تھ ایسا فراڈ کرتا رہتا ہے

ماضی کی تاریخ بتا تی ہے کہ یہ بینک وضاحتیں پیش کرتا رہتا ہے لیکن اپنی فراڈ بازیاں بھی جاری رکھتا ہے اسی سلسلے میں اے بی این نیوز عنقریب اس بینک کی مبینہ طور پر مذموم حرکتیں شائع کرنے جا رہا ہے تاکہ اس کے صارف کو علم ہو سکے کہ دراصل الائیڈ بینک کے مبینہ طور پر مذموم عزائم کیا ہیں جن پر وہ تردیدیں کرنے کے باوجود عمل پیرا ہے۔