ڈیٹا چوری معاملہ ، نادرا کے 8 سے زائد افسر معطل

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پرکارروائی شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق نادرا میں درجن کے قریب افسران کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی ۔

8 سے زائد افسران معطل ، ملزمان کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی۔ترجمان نادرا کے مطابق ادارے میںجے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی جارہی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کی گی ہے۔ ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے۔