بشام حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کیا ہے،پاکستان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان اور چین دو مضبوط ترینہمسائے اور بھائی ہیں،بشام واقعہ پر مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں،
دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے کیلئے پر عزم ہیں،بشام حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کیا ہے،پاکستان حکومت چین سے مکمل رابطے میں ہے،کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے،
کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان جون 1967 سے قبل سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا،فلسطین میں جاری بربربیت کو ختم ہونا چاہیے،

مزید پڑھیں :وفاقی وزیراحدچیمہ دواہم عہدوں پر بھی تعینات،بیوی سمیت لاکھوں ڈالر ماہانہ تنخواہ وصول کرنے لگے

پاکستانی وفد سیکرٹری تجارت خرم آغا کی سربراہی میں افغانستان کا دو دن کا سرکاری کیا،پاکستانی وفد افغانستان کی نگراں صنعت و تجارت تنورالدین عزیزی کی دعوت پر افغانستان گیا، پاکستان افغانستان تجارتی مذاکرات ہوئے،مذاکرات میں سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کودرپیش رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے مشترکہ اقدامات پرغور کیا گیا،سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کودرپیش رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے مشترکہ اقدامات پرغور کیا گیا ،ملاقاتوں میں پاک افغان بارڈر ، ٹرانزٹ اور دیگر امور پر زیر غور رہے،پاکستان افغانستان کےساتھ تجارت اور تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں :کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی