Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔

جمعرات 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رییں گے۔
اسکووں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہوگی ۔

بلدیاتی کائونسلز اور سندھ حکومت کی تمام اتھارٹیز میں بھی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل ہوگی جبکہ پیر کومسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو عام تعطیل ہوگی ۔

تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو پیر یکم اپریل کو چھٹی ہوگی۔ ایسٹر اتوار 31 مارچ کو ہے۔

سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ نے دونوں چھٹیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔