Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں آج 5 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بجلی صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کیلئے 5 روپے تک
مزید پڑھیں:حماس کمانڈر کی مسلمانوں سے فلسطین کی طرف مارچ کی اپیل

اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔نیپرا آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کریگی،منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا،یہ اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائیگا،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست میں کہاگیا

ہے کہ کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،ماہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی،سی پی اے کے

مطابق ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی۔درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی۔