حماس کمانڈر کی مسلمانوں سے فلسطین کی طرف مارچ کی اپیل

یروشلم(نیوز ڈیسک ) فلسطین کی تنظیم حماس کے فوجی کمانڈر محمد دیف نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی
مزید پڑھیں:مرغی کا گوشت دو روز میں25 روپے فی کلو مہنگا

ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد دیف نے ایک آڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے تمام اسلامی ممالک بشمول پاکستان، ملائیشیا، لبنان، اردن اور دیگر عرب ممالک سے فلسطین کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی۔حماس کے فوجی کمانڈر نے کہا کہ کل نہیں ابھی سے فلسطین کی طرف مارچ

کریں۔ مسجد الاقصی کی آزادی کے لیے جدوجہد کے لیے پابندیوں اور سرحدوں کی رکاوٹیں نہ بنائیں۔اسرائیل نے رمضان کے اختتام کے بعد چھ ہفتوں تک رفح میں حملے کا منصوبہ بنایا۔ ان حملوں میں اسرائیل تمام فلسطینیوں کو غزہ سے نکال باہر کرے گا اور مصر کو اس سے آگاہ کرے گا۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے خوفناک حملوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔