مرغی کا گوشت دو روز میں25 روپے فی کلو مہنگا

لاہور( نیوز ڈیسک) برائلر مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، دو روز کے دوران گوشت کی فی کلو قیمت میں 52 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 15روپے اضافہ ہوا جبکہ
مزیدپڑھیں:پشین،دہشتگرد گروہ کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ،ایک لیویز اہلکار شہید،3زخمی

گزشتہ روز گوشت کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت634 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ

برائلر مرغہ کی تھوک فی کلو قیمت 421 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ زندگی مرغی کی پرچون قیمت 437 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 2 روپے اضافے سے257روپے ہوگئی۔