سمندری حدودکاتنازعہ،چین کی فلپائن کودھمکی

بیجنگ(نیوزڈیسک )چین نے فلپائن کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ میں صورتحال کا ’’غلط اندازہ‘‘ نہ لگائے اور بیرونی عناصر کی باتوں میں آکر کچھ ایسا نہ کرے جس کا خمیازہ صرف اسے بھگتنا پڑے۔چین اور فلپائن کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں سنگین مشکلات فلپائن کے پالیسی کو تبدیل کرنے اور وعدوں سے مکرنے کی وجہ سے آئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے یہ دھمکی وزیر خارجہ وانگ ایی نے اپنے فلپائنی ہم منصب کو ٹیلی فون پر دی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے فلپائنی ہم منصب سے کہا کہ پڑوسی ہونے کی وجہ سے ہمیں پیدا ہونے والے کسی بھی تنازع پر آپس میں بات کرلینی چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت موجودہ سمندری صورتحال کو سنبھالنا سب سے ضروری کام ہے۔