ملتان سے پہلی حج پرواز روانہ کر دی گئی

ملتان ( اے بی این نیوز    ) پہلی حج پرواز روانہ کر دی گئی، چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عازمین حج کو ائیر پورٹ سے رخصت کیا،حجاج کرام کو یوسف رضا گیلانی نے پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا،عازمین حج کے لئے رخصتی سے پہلے خیر و عافیت سے سفر کی دعا کرائی گئی،حج پرواز 2 بجے

مزید پڑھیں :ہونڈا سٹی کی تازہ ترین قیمت کیا ہے ،جانئے

ملتان ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی، پہلی حج پرواز 150 حجاج پر مشتمل تھی، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہو رہی کہ میں عازمین حج کو رخصت کرنے آیا ہوں، اگر آپ کو اس گھر سے اجازت نہ ہو تو آپ نہیں جا سکتے، ملتان ائیر پورٹ کی وجہ سے آپ کا سفر آسان ہو گیا ہے، عازمین حج وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو۔

مزید پڑھیں :پنجاب پولیس ،نوکریاں آگئیں ، درخواست فارم 2024 – آن لائن درخواست دیں