ازبکستان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )ازبکستان کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے،جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 8-9 مئی 2024 کو اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ بات وزارت خارجہ نے بتائی۔دورے کے دوران وزیر خارجہ سیدوف وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ

مزید پڑھیں :خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری کا عمل شروع

باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔

مزید پڑھیں :1500 روپے کے انعامی بانڈ زکی قرعہ اندازی 15مئی کو کراچی میں ہوگی