نو مئی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے،نو مئی دو سوچوں کو الگ الگ کرنے والا دن ہے، ہم نے آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینا ہے،دوست ممالک سے تعلقات کو آخری حد تک پہنچا دیا گیا تھا،پارلیمنٹ کی عمارت سے قوم کو یکسوئی ، اتحاد کا پیغام دیتے ہیں،نو مئی کو پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت کی گئی،

کوئی ملک اپنے ہیروز،شہدا کیخلاف بدترین زبان برداشت نہیں کرسکتا،کیا امریکہ اور برطانیہ میں فسادیوں کو سزائیں نہیں دی گئیں؟،قانون نے فسادیوں کو اپنی گرفت میں لیا،آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل

مزید پڑھیں :9 مئی،خود ساختہ، تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر

دینا چاہتے ہیں،ہمیں آگے بڑھنا ہے ،ترقی کی منازل طے کرنی ہیں،اپنی ذات کیلئے حملہ آور ہونے والے فسادیوں کو قانون نے اپنی گرفت میں لے لیا،جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،نو مئی کے دلخراش مناظر پوری قوم نے دیکھے،جب راز کھلا تو ان کے پاس منہ چھپانے کی جگہ نہیں تھی،پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو دھچکا لگا، اپنے شہدا اور ہیروز کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی، یہ وہی لوگ ہی جنہوں نے 35پنکچر کی بات کی، سائفر پر کہا گہا امریکی سازش ہے،یہی وہی لوگ ہیں جنہوں نے سائفر کے اوپر مختلف پینتر بدلے، سائفر کو پتہ نہیں کیا کیا رنگ دیا گیا،
مزید پڑھیں :شمالی وزیرستان ، لڑکیوں کے نجی سکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

آج ہم تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے اجتماعی کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں،جتھوں کو بتایا گیا تھا کہ کس جگہ حملہ کرنا ہے، وہ چاہتے ہیں قوم کی توجہ دوسری طرف مبذول کرائی جائے،1947کے بعد کیا سیاستدان کڑے وقت سے نہیں گزرے،بہت سے لیڈران نے مشکلات کا سامنا کیا،نو مئی کا مقصد ملک میں خانہ جنگی پھیلانا تھا،اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مل کر کام کریں گے،جس طرح سے جتھے حملہ آور ہوئے اس کو کوئی برداشت نہیں کرسکتا،ان کی فارن فنڈنگ کے تانے بانے ملک سے باہر ملتے ہیں۔
مزید پڑھیں :9مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے،شعیب شاہین