9 مئی سیاہ ترین دن، قوم مجرموں کو نہیں بھولے گی، شہباز شریف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا اور قوم ان مجرموں کو نہیں بھولے گی جنہوں نے قومی ہیروز کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔9 مئی کو ہونے والے تشدد کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنا خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے ملک بھر میں تشدد کو ہوا دینے اور سیکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے مجرموں کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: آ ج09مئی بروزجمعرات پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟
وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں نے اپنے مفادات کے لیے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کی۔ وزیراعظم نے عہد کیا کہ ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت قوم کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی نے سیاست کے دو طریقوں کے درمیان ایک لکیر کھینچ دی ہے،

ایک ریاست کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کام کرنا جبکہ دوسرا گندی سیاست کے لیے ریاست پر حملہ کرنا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک مکتبہ فکر قوم کے عظیم بیٹوں، ان کے عظیم خاندانوں، وطن عزیز کے لیے خون بہانے والے محب وطن لوگوں پر مشتمل ہے۔

جبکہ دوسری طرف ایسے پرتشدد کردار تھے جو ملک کی حفاظتی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے تھے جنہیں ریاستی اداروں، آئین اور ملک کے قانون کا کوئی احترام نہیں ہے۔