پاکستان میں غیرقانونی مقیم 5 لاکھ سے زائد افغان شہری واپس وطن پہنچ گئے

راولپنڈی (نیوزڈیسک)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ماہ کے دوران 3 ہزار 396 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ،1245 مرد، 1025 خواتین اور 1914 بچے شامل ، 124 گاڑیوں میں 210 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ۔ اب تک پانچ لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس پہنچ گئے

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، 15 فروری سے 19 فروری کے دوران 3 ہزار 396 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 1245 مرد، 1025 خواتین اور 1914 بچے شامل ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں؛سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کرلیا

افغانستان روانگی کے لیے 124 گاڑیوں میں 210 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، 19 فروری تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 648 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔