اسرائیل کی رفح پر ریاستی دہشتگردی ، 5 بچے شہید

تل ابیب (نیوزڈیسک) غزہ میں تباہی کے بعد اسرائیل نے رفح میں جنگی جارحیت کی ٹھان لی ، امریکہ کا رفح کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار جبکہ حماس کی جانب سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے کسی قسم کی جارحیت اختیار کی تو اسرائیل کیلئے رفح کا علاقہ قبرستان ثابت ہوگا
سعودی ولی عہد ایم بی ایس کا 15 مئی تک دورہ پاکستان کاامکان
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ فوری طور پر قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے رفح پر حملے شروع کر دیئے۔ جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہید ہونےو الوں میں پانچ بچے شامل ہیں۔ رفح میں بمباری سے فلسطینی بچے شہید ہو گئے ،

علاقے میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ رفح میں آپریشن اسرائیلی فوج کے لیے پکنک ثابت نہیں ہو گا۔ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔