تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، تر جمان

بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس کے تازہ ترین ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ چین فلپائن کی جانب سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی توثیق کو سراہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چین کی مکمل وحدت عوام کی امنگوں کے مطابق رحجان ہے۔تائیوان کی  علیحدگی کا کوئی بھی عمل یقیناً ناکام ہوگا۔