وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس،ای سی ایل میں 55 مختلف شخصیات کے نام شامل کرنے اور نکالنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔قومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ ،وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں قومی بھنگ پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم منظور، ای تحفظ بل 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی ۔ پرسنل پروٹیکشن بل کی بھی منظوری دیدی۔کابینہ اجلاس میں ای سی ایل سے 55 مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری ، احتساب عدالتوں کی تنظیم نو ، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل کی بھی منظوری دیدی گئی۔ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی کابینہ کمیٹیز قانون سازی، انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں ،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کےفیصلوں کی توثیقکی بھی توثیق کردی گئی۔وفاقی کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی منظوری دیدی۔