بند گوبھی کے حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )طبی ماہرین کی جانب سے بیماریوں سے بچاؤ اور دائمی صحت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، قدرت نے چند سبزیوں میں کچھ ایسی خصوصیات رکھی ہیں جن کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے ہمیشہ سے ہرے رنگ اور پتوں والی سبزیوں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے، بند گوبھی کا شمار بھی ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بند گوبھی ایک،وٹامن اور معدنیات سے مالامال، غذا ہے۔ تو آئیے ترکی کی خبر رساں ایجنسی ٹی آر ٹی کے طبی ماہرین کی رہنمائی میں مرتب کردہ رپورٹ دیکھتے ہیں کہ یہ سبزی ہماری صحت پر کیسے اثرات مرتب کرتی ہے۔مضبوط نظام انہظام وٹامن سی کی وافر مقدار کی وجہ سے بند گوبھی متعدی بیماریوں سے بچاتی اور نظام ہضم کو تقویت دیتی ہے۔100 گرام بند گوبھی انسانی جسم کی وٹامن سی کی یومیہ ضرورت کے 40 فیصد کو پورا کرتی ہے۔ زیادہ دیر تک پکانے کی صورت میں یا باسی ہونے کی صورت میں بند گوبھی میں شامل وٹامن سی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔کولیسٹرول میں کمی بند گوبھی میں شامل دو مادّے نظام انہظام کی طرف سے پہلے انجذاب کے لئے کولیسٹرول کے ساتھ دوڑ میں شامل ہو جاتے اور بُرے کولیسٹرول کو کم کر دیتے ہیں۔
موتیے کا سدّباب بند گوبھی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی اور موتیا بننے کی روک تھام کرتی ہے۔سوجن کا خاتمہ اپنے اندر موجود اینٹی آکسیڈینٹوں کی بدولت بند گوبھی ہمارے جسم میں سوجن کو خاتم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ہڈیوں کی صحت اور خون میں مفید کلاٹنگ کی حفاظت جسم میں وٹامن ’کے‘ کی کمی کے باعث اسٹیوپوروز جیسی ہڈیوں کی بیماریاں شروع ہونے اور خون میں متوازن شکل میں کلاٹنگ نہ ہونے کا خطرہ سامنے آتا ہے۔ بند گوبھی وٹامن ’کے‘ ایک شاندار ذخیرہ ہے۔ اس سبزی کی ایک پلیٹ یومیہ 85 فیصد وٹامن ’کے‘ فراہم کرتی ہے۔کینسر کی دشمن بعض تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بند گوبھی کینسر کی بعض اقسام کے سدّباب میں معاون ہو سکتی ہے۔ بند گوبھی کی اس کینسر مخالف خوبی کا دارومدار اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹوں اور سوجن دافع خصوصیات پر ہے۔ علاوہ ازیں اس میں شامل خصوصی سلفر مادے جسم کو کینسر کے خلاف ایک جنگجو میں تبدیل کر دیتے ہیں۔بند گوبھی کے پتّے وٹامن بی کا ڈپو بند گوبھی ’بی ’گروپ کے وٹامنوں کے حوالے سے بھی ایک بہت مفید سبزی ہے۔ بی گروپ کے وٹامن نظام اعصبی کے حوالے سے بھی اور نظام ہضم کی بہتری کے حوالے سے بھی نہایت مفید وٹامن ہیں ۔ ایک پیالی بند گوبھی کا، کھانے یا پھر کچے سلاد کی شکل میں، استعمال جسم کی وٹامن بی کی یومیہ ضرورت کے 10 فیصد کو پورا کرتا ہے۔ڈائٹنگ کے لئے مفید کافی کم کیلوری کی وجہ سے یہ سبزی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔100 گرام بند گوبھی میں 24 کیل کیلوری پائی جاتی ہے۔ خاص طور پر اسے کچا استعمال کرنے پر زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ پوسے کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دیر تک سیر رکھتی ہے۔ بند گوبھی دیر تک معدے میں رہنے اور اپنے اندر شامل وٹامن کے اور اے کے خون میں انجذاب کی وجہ سے بار بار اور مختصر وقفوں سے بھوک لگنے کا سدّباب کرتی ہے۔ وٹامن کے اور اے تیل میں گھُلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہٰذا جب آپ بند گوبھی کو سلاد یا کھانے کے شکل میں تیار کر رہے ہوں تو اس میں تھوڑی مقدار میں خوردنی تیل شامل کرنا نہ بھولیں۔ورم /رگوں میں جمع پانی کا اخراج بند گوبھی میں موجود پوسا اور بعض دیگر مادے جسم کی رگوں میں جمع پانی کے اخراج میں مدد دیتے اور اس طرح دورانِ خون میں بہتری کا سبب بنتے ہیں۔ یہ سبزی جسم میں جمع پانی کے ساتھ ساتھ سوڈیئم کو بھی جسم سے خارج کرتی اور نتیجتاً بلڈ پریشر کو بھی کم کرتی ہے۔ جنہیں ہائی بلڈ پریشر اور جسم میں پانی جمع ہونے یعنی ورم جیسی بیماریوں کا سامنا ہو وہ بند گوبھی کو کھانے یا سلاد کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔کیلشیئم کا خزانہ بندگوبھی کیلشیئم کے حوالے سے بھی نہایت شاندار سبزی ہے۔ 100 گرام بند گوبھی کیلشیئم کی یومیہ ضرورت کے 10 فیصد کو پورا کرتی ہے۔ دانتوں اور ہڈیوں کی حفاظت کے لئے اسے کچا یا پکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔دافع قبض اپنے اندر شامل سلفر کی بدولت بند گوبھی نظام ہضم کو بہتر شکل میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں اس کے پتّوں میں زیادہ وافر مقدار میں موجود پوسا انتڑیوں کو حرکت میں لاتا اور قبض سے نجات پانے میں مدد دیتا ہے۔طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ انیٹی آکسیڈنٹ کی بلند صلاحیت کی وجہ سے بند گوبھی جسم میں فری ریڈیکلوں کے خلاف جنگ کرتی اور کینسر سے بچاتی ہے۔ علاوہ ازیں نظام ہضم کو متاثر کرنے والے بیماریوں، جگر کی بیماریوں اور موٹاپے جیسے بیماریوں سے بھی نجات دِلاتی ہے۔شوگر پر قابو پانے میں معاون حالیہ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ بند گوبھی دوسرے درجے کی شوگر کے امکان کو کم کرتی ہے۔موٹاپے کا خاتمہ بند گوبھی محفوظ اور صحتمندانہ شکل میں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں شامل پوسا ایک ایسا کاربو ہائیڈریٹ ہے جو ہضم کی بجائے جذب ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بند گوبھی کھانے کے حجم میں اضافہ کرتی اور پیٹ میں جگہ گھیرکر جذب کئے گئے کاربوہائیڈریٹ کی بدولت زیادہ جلدی سیر کر دیتی اور زیادہ دیر تک بھوک لگنے سے بچاتی ہے۔بند گوبھی کا اچار بند گوبھی کا اچار بنا کر آپ اس سبزی میں پری بائیٹوک خصائص کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس میں شامل کیا جانے والا نمک اچار کی پری بائیوٹک خصوصیات کو کم کر سکتا ہے۔ انتڑیوں میں موجود مفید بیکٹیریا کو پری بائیوٹک کہا جاتا ہے جو انتڑیوں کو صحتمند رکھ کے متعدد بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ اس کے اچار کو سرکے کے ساتھ بنانا چاہیے اور اچار کے ساتھ ساتھ سرکے کے پانی کو بھی استعمال کرنا چاہیے۔