Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

دھاندلی کی جا رہی ہے اس مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں، فاروق ستار کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری میں دھاندلی کی جا رہی ہے اس مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں، سندھ کی شہری آبادی کو کم اور گاؤں کی آبادی کو بڑھا چڑھا کر دیکھایا جا رہا ہے، شمار کنندگان ایک گھر جاتے ہیں، 4 چھوڑ دیتے ہیں، ٹیب میں ڈیٹا ڈالا جاتا ہے یا نہیں معلوم نہیں۔آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے خدشات حقیقت کے طور پر سامنے آگئے، ہمیں مردم شماری کے ڈیٹا تک رسائی دی جائے،کراچی کو دوبارہ کم دیکھایا جا رہا ہے، ہر شہر سے لوگ کراچی آئیں اور آبادی کم ظاہر کی جائے، ہم مردم شماری کے عمل کو مسترد کرتے ہیں،غیر جانب دار نجی شعبے سے مردم شماری دوبارہ کرائی جائے، موجودہ مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے جن خدشات کا ذکر کیا تھا وہ اب ہمارے سامنے آ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 46 فیصد کراچی کی آبادی کو گنا جا چکا ہے اور 500 کے قریب شکایات موصول ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت کو ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے، ہر شخص کو موبائل کے ذریعے اس کے ڈیٹا تک رسائی دی جائے، مردم شماری درست نہیں تو انتخابات اور حلقہ بندیاں بھی درست نہیں ہوں گی۔