Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش، تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے سیاحوں اور روزہ داروں کو بڑی خبر دیدی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود، بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا ، کشمیر اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاراچنار،مری ، راولاکوٹ میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پاراچنار 10 پنجاب میں مری 6، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکرنڈ، حیدرآباد، مٹھی اور ٹنڈو جام میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جزوی ابر آلود رہے گا