Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑیں گے،اسد قیصر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی راستے سے خوف کی علامت کو ختم کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پلان بنارہے ہیں، دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں، تمام پارٹیوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر جمع کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم اجلاس بلا رہے ہیں تمام جماعتوں کو جمع کررہے ہیں، جس کا ایجنڈا قانونی کی حکمرانی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوف کی علامت کو ختم کریں گے، جو آئین کے مطابق ہوگا وہی راستہ ہوگا کسی سے دشمنی نہیں ہوگی۔

مزیدپڑھیں:نقصان میں جانےوالےاداروں کی نجکاری کی جائےگی،وزیر اعظم

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ دھاندلی پہلے بھی ہوئی لیکن جو اس بار ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، لوگوں نے ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا اور وزیراعظم شہباز شریف بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 15 سیٹیں تحریک انصاف کے امیدوار جیتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق جو ہمارا حق ہے واپس دیا جائے۔