کرکٹ پلیئرابرار احمد ٹریننگ کیمپ کے دوران کی چیز پر دھیان دیتے رہے ، وضاحت سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی طرف ڈیبیو کرنے والے کرکٹر ابرار احمد نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ بہت کچھ سیکھا ابھی میرا فوکس صرف ریڈ بال ہی ہے ،میں نے سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور کام کیا ہے،ٹریننگ کیمپ میں کوچز اور سنیئر کھلاڑیوں نے کھیل میں بہتری کے لیے اہم ٹپس دیے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی باؤلنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ کمیپ میں بہت پریکٹس کی،نعمان علی اور زادہد محمود سے بھی سیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری وائٹ بال کرکٹ میں کارکردگی اچھی ہے ، اب فوکس ریڈ بال کرکٹ پر ہے ۔واضح رہے کہ ابرار احمد 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 22 وکٹیں جبکہ 18 فرسٹ کلاس میچز میں 104 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔