Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان میدان سیاست میں آگئے

ممبئی( نیوز ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے بھی میدان سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان برہم پور سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے
مزید پڑھیں:رمضان المبارک : رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

امیدوار کے طور پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔پارٹی لیڈر ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی تمام 42 سیٹوں
کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں یوسف پٹھان کا نام بھی شامل ہے۔یوسف پٹھان کے بھائی عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پیغام میں اپنے بھائی کو مبارکباد دی اور ان کے سیاسی سفر میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات اپریل اور مئی میں مختلف مراحل میں ہوں گے، جس کا باقاعدہ اعلان اس ہفتے متوقع ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوسف پٹھان نے 57 ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور 27 کی اوسط سے 810 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 22 T20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 236 رنز بنائے۔