نیٹ فلکس نے امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاسورڈ شیئرنگ پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن(نیوزڈیسک)اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاسورڈ شیئرنگ پر پابندی لگا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹ فلکس نے صارفین کو خبردار کیا کہ ان کے اکاؤنٹس گھر کے باہر کسی اور کو نہیں دیے جاسکتے۔نیٹ فلکس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ 103 ممالک بشمول امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل میں صارفین کو اکاؤنٹ شیئرنگ سے متعلق ای میلز کر رہا ہے۔ای میلز میں نیٹ فلکس نے بتایا کہ ایک اکاؤنٹ صرف ایک گھر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کسی اور مقام سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک رسائی کیلئے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔