معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے برطانیہ کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی

لندن (اے بی این نیوز)معروف پاکستانی ٹک ٹوکر حریم شاہ نے برطانیہ کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ۔ٹک ٹاک کی سنسنی خیز حریم شاہ نے سیاست میں قدم رکھ دیا ، برطانیہ کے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ برطانیہ میں تین بڑی، مشہور جماعتیں ہیں۔ ان میں سے کس جماعت میں شمولیت اختیار کی ابھی تک نئی جماعت کا نام ظاہر نہیں کیا۔

اس بات کی تصدیق خود حریم شاہ نے بھی کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں ابھی پارٹی کا نام ظاہر نہیں کر سکتی لیکن میں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ میں نے پارٹیوں میں سے کسی ایک میں شمولیت اختیار کر لی ہے،‘‘ انہوں نے لیبر، ٹوریز اور لبرل ڈیموکریٹس کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے مزید کہا: “ان پارٹیوں میں سے ایک کے ایک سینئر لیڈر نے مجھے مختلف پارٹیوں میں شمولیت کی آفر ہوئی ہیں تاہم مستقبل میں، میں انتخابات میں حصہ لینے اور برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہوں۔جلد قوم مجھے برطانیہ کی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھے گی۔

ان جماعتوں کو نوجوان اور مقبول اثرورسوخ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا کیونکہ میں گوگل کی ٹاپ سرچ رینکنگ میں ہوں۔ میں مقبول ہوں۔ میں بھی دنیا کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لوگوں میں شامل ہوں۔میں خوش قسمت ہوں کہ مجھ سے اس طرح رابطہ کیا گیا۔ آئندہ آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے الیکشن جیتوں گی۔ پاکستان کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔ میں پہلے ہی انسانی حقوق کے لیے کام کر رہی ہوں