ساحر علی بگا نے راحت فتح کو منافق قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک )معروف گلوکار ساحر علی بگا نے مشہور موسیقار وگلوکارراحت فتح علی خان کو منافق قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ساحر علی بگا ان موسیقاروں میں شامل ہیں جو پاکستان میوزک
مزید پڑھیں:کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

انڈسٹری پر گزشتہ اتنے سالوں سے راج کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو سپر ہٹ ٹائٹل گانے بھی دیے اور کئی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کیا۔انہوں نے بین الاقوامی مشہور موسیقار

اور قوال راحت فتح علی خان کے لیے کئی سپر ہٹ گانے ترتیب دیے۔ لیکن اب دونوں گلوکاروں کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا پر راحت کے حوالے سے سخت الفاظ میں پوسٹ جاری کی تھی۔ساحر علی بگا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ راحت فتح علی خان ایک درندہ ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہے۔ خدا کی لعنت ہو منافق پر۔ساحر کی یہ

پوسٹ دیکھ کر ان کے مداح حیران ہیں اور اس معاملے کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔ مداحوں نے تبصرہ کیا کہ شاید راحت فتح نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہے جس کی وجہ سے ساحر علی بگا ناراض ہیں۔بعد ازاں یہ پوسٹ ساحر علی بگا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن ان کی پوسٹ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا کے تمام پیجز پر وائرل ہے۔