کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نیوز ڈیسک )کسان کارڈ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصویر لگانے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے وکیل
مزید پڑھیں:حکومت دکانداروں پر ٹیکس لگانے کو تیار،تازہ ترین اپ ڈیٹ

کی ثالثی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی حکومت اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوامی فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں

ہوسکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے

روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر اٹھنے والے اخراجات ان سے وصول کیے جائیں۔درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی چھپائی روکنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زیر صدارت زرعی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں ’’نواز شریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دی تھی۔