مصنوعی ذہانت سے میڈیا انڈسٹری متاثرہ ہونے کا خطرہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت سے میڈیا انڈسٹری متاثرہ ہونے کا خطرہ لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور این ایل پی ٹولز کو انسانوں سے بات چیت کے ماڈلز کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے جس سے کاروباری خطرات کے لیے تو آسانیاں پیدا کر رہا لیکن یہ روز کار کے مواقع انتہائی کم کردے گا۔ ان نئے ماڈلزکے ذریعے مترجمین ، کاپی ایڈیٹرز، ڈیسک ایڈیٹرز ، ناظم الامور، گرافک ڈیزائنرز اور سوشل میڈیا پروموٹرز کا کام بڑے احسن طریقے سے کرسکتے ہیں ۔ مصنوعی ذہانت میڈیا انڈسٹری کو متاثر بھی کرسکتا ہے اور نقصان بھی پہنچا سکتا ہے یہ دو دھاری تلوار کی طرح ہے ،اس سے گھنٹوں کے کام منٹوں میں ہوسکتے ہیں لیکن بات درستگی اور افادیت کی آجاتی ہے ، انسانی دماغ کی طرح مصنوعی ذہانت کام نہیں کرسکتی ۔ مصنوعی ذہانت کا آنے والا وقت اپنے ساتھ تبدیلی کا سونامی لے کر آئے گا ۔