جو کچھ ہو رہا ہے اس سے فئیر الیکشن ممکن نہیں،شیر افضل مروت

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ملک گل زیل خان تحریک تحفظ پاکستان،ڈاکٹر نواز خان، اخوانزدہ اظہر تقویم پی ایم ایل این چھوڑکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل، مرتے دم تک پی ٹی آئی کو بغیر لالچ سپورٹ کریں گے، مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی جبکہ پیپلز پارٹی صرف سندھ کی جماعت ہے ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شیر افضل مروت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان،اس موقع پر شیر افضل مروتکا کہنا تھا کہ باپ پارٹی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا بیانیہ ریکارڈ کا حصہ ہے،نواز شریف کا بلوچستان دورہ اسٹبلشمنٹ کو پیغام تھا کہ مسلم لیگ ن سب کو ساتھ لے کر چلے گی،پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل کے درمیان رسہ کشی صرف حصے دار بننے کے لیے ہے،گزشتہ روز میری چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پارلیمان میں انکو لوگوں کو پہنچنا چاہیے جو نظریاتی ہوں،الیکشن سے قبل فصلی بٹیرے مفادات کو دیکھتے ہوئے اپنی اڑان بھرتے ہیں،بی اے پی دوہزار اٹھارہ میں بنی بے اے پی کے ن میں شامل ہو جانے سے دونوں پارٹیاں نیوٹرل نہیں رہ سکتی، آئین کے مطابق کئیر ٹیکر وزیر اعظم نیوٹرل رہے گا،نگران وزیراعظم اور نگران وزیر داخلہ کے ہوتے ہوئے فئیر الیکشن کروانا ناممکن ہے،عدالتوں کے فیصلے نہیں مانے جاتے،تشدد ظلم جبر پارٹی کی اعلی قیادت کے بعد وارڈ اور یونین تک پہنچ گیا،کل ہم نے چار سدہ میں کنونشن کا انعقاد کیاجب ہمارے لوگ وہاں پہنچے تو وہاں لاک لگ چکا تھا ہمیں کنونشن حجرے میں شفٹ کرنا پڑا ،وہاں بھی پولیس پہنچی اور کرسیاں اٹھا دی قوم آگاہ رہے جو کچھ ہو رہا ہے اس سے فئیر الیکشن ممکن نہیں،ذاتی حجرے میں اپنے مہمانوں کے ساتھ بیٹھ کر ہم بات نہیں کر سکتےکل ہمارا چارسدہ میں ایک اور کنونشن ہےکل کے کنونشن کی طرح عوام اسکو بھی کامیاب کروائے، میاں صاحب کو لا کر یہ توقع تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی خلا پر ہو جائے گئی،نواز شریف اب تک کوئی عوامی جلسہ نہیں کر سکے، اس موقع پر نوشہرہ سے ملک گل زیل خان تحریک تحفظ پاکستان جبکہ لوئر دیر سے اخوانزدہ تقویم نے ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میںشامل ہونے کا اعلان کیا جبکہ چیئرمین انٹیلکچول فورم ڈاکٹر نواز خان نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،سابق صوبائی اسمبلی امیدوارملک گل زیل خان نے تحریک تحفظ پاکستان چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف شمولیت میں اعلان کرتےہوئے کہا کہ وہ د وہزار اٹھارہ میںچیئرمین پی ٹی آئی کے ڈر سے میں الیکشن نہیں لڑ سکا،میں تحریک انصاف کے جھنڈے کو اپنے سینے سے لگانافرض سمجھتا ہوں ،میں گھر گھر میں تحریک انصاف کا جھنڈا لے کر جاؤنگا ،مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی جبکہ پیپلز پارٹی صرف سندھ کی جماعت ہے ،مرتے دم تک پی ٹی آئی کو بغیر لالچ سپورٹ کریں گے، ڈاکٹر نواز خا ن نے کہا کہ وہ آج اپنے دوستوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں،لوئر دیر سے اخوانزدہ اظہر تقویم سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بھی مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔