بلاول ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے، سعدرفیق

لاہور (  اے بی این نیوز  )بطور وزیراپنے کام پر ضمیر مطمئن، بلاول ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کاٹویٹ کہاآپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب سن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اور یحییٰ کی،گزشتہ 80برس میں ہم سب نے جیلیں بھگتیں،بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دیدی، ضیا آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا، مشرف آمریت سے لڑے،چیئرمین پی ٹی آئی، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لاء بھی بھگتا ہے۔