اہم خبریں

بنوں، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، سپلائی معطل

بنوں (اے بی این نیوز) صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات میریان میں پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف شہروں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب کے پی کے دارالخلافہ پشاور کے کوہاٹ روڈ پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں