اہم خبریں

وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے بڑی خبر، نئی ہدایات جاری

وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے بڑی خبر، نئی ہدایات جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت پاکستان نے بیرون ملک کام کرنے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ یا وزٹ ویزا پر کام کرنا قابل سزا جرم ہے۔

حکومت پاکستان نے بیرون ملک جانے والے شہریوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، اس حوالے سے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے پاکستانیوں کو وزٹ ویزوں کے غلط استعمال سے خبردار کیا ہے۔

بیورو کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت کوئی بھی شخص لائسنس یافتہ اور رجسٹرڈ ایمپلائمنٹ پروموٹر (ریکروٹنگ ایجنسی) کی مدد کے بغیر وزٹ، عمرہ یا انفرادی ویزا پر بیرون ملک ملازمت نہیں لے سکتا۔

اعلامیے کے مطابق اگر کوئی شہری وزٹ ویزے پر بیرون ملک جا کر ملازمت حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے دفتر سے رابطہ کرے اور اپنی شکایت یا درخواست جمع کرائے۔

بیورو نے واضح کیا ہے کہ ورک ویزا کا غلط استعمال ایک غیر قانونی اور قابل سزا فعل ہے۔ حکام کے مطابق کچھ لوگ وزٹ ویزوں پر بیرون ملک ملازمتیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسا کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص وزٹ ویزے پر کسی ملک میں کام کرتے ہوئے گرفتار ہوتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھوکہ دہی، گرفتاری یا دیگر مسائل سے بچنے کے لیے بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور رجسٹرڈ ذرائع استعمال کریں۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے کیس میں اہم تبدیلی

متعلقہ خبریں