اسلام آباد (اے بی این نیوز) سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 12 مئی کے عدالتی حکم کو واپس لینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 12 مئی کے حکم نامے میں ہائی کورٹ کو ہدایات جاری کیں تاہم سپریم کورٹ ہائی کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
این سی سی اے کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ سب کے لیے یکساں سلوک کی پالیسی کے تحت حکم واپس لیا جائے۔ موقف کے مطابق سزا معطلی کے معاملے میں ہائی کورٹ فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے۔
درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ دوسرے فریق کو سننے کے لیے نوٹس جاری کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔
مزیدپڑھیں:خام تیل مہنگا، فی بیرل نئی قیمتیں جانیے















