تہران (اے بی این نیوز) ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات معطل ہونے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے کی امیدیں کمزور پڑ گئی ہیں۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 6 فیصد بڑھ کر 97.36 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جب کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی تقریباً 7.5 فیصد اضافے سے 94.32 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں کے باعث مئی میں برینٹ آئل کی قیمتوں میں 19.3 فیصد کمی ہوئی جو مارچ 2020 کے بعد ایک ماہ میں ہونے والی سب سے بڑی کمی تھی۔
تاہم، تازہ ترین اضافے کے باوجود، برینٹ تیل اب بھی 5 اپریل کو 114 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے پہلے کی سطح سے تقریباً پچیس فیصد زیادہ ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے رہتی ہے تو مارکیٹ اسے نسبتاً بہتر صورتحال کی امید کے طور پر دیکھے گی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے لبنان میں اسرائیلی کارروائی پر پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں:سونا اچانک سستا، فی تولہ قیمت میں ریکارڈ کمی















