اہم خبریں

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

کراچی (اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کمی شروع ہوگئی، جون کے آغاز پر ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 100روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762روپے ہوگئی۔ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 658روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 4 ہزار 459روپے کی سطح پر آگئی۔

22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 437روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 70 ہزار 767روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے 8ہزار 34روپے کی سطح پر جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت بھی گزشتہ سطح 6 ہزار 887روپے پر برقرار ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 31ڈالرز کی کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 494ڈالرز کی سطح پر آگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی بیشی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: بنوں، نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، سپلائی معطل

متعلقہ خبریں