پی ٹی آئی عدلیہ کے خلاف مذموم مہم چلاتی رہی،طلال چوہدری

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )رہنما مسلم لیگ طلال چوہدری کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہو کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدلیہ کے خلاف مذموم مہم چلاتی رہی،فواد چوہدری صرف باتوں کی حد تک انقلابی ہیں،آئین کو مقدم سمجھنے والے لوگ ہی احترام کے لائق ہوتے ہیں،ووٹ صرف عوامی خدمت کرنے والوں کو ہی ملتا ہے ، پی ٹی آئی کو اب سیاست کیلئے کسی کا کندھا میسر نہیں ہے،جیل بھرو تحریک والے گرفتاریوں سے بھاگتے پھر رہے ہیں،لیڈر نواز شریف جیسا ہونا چاہیے جس نے کبھی پارٹی کارکنوں کو اپنی ڈھال نہیں بنایا۔