ترقیاتی کاموں میں عثمان ڈار کے بھائی نے 50لاکھ کمیشن لیا؟، سیکریٹری نے بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی ٹی آئی دور کے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار کی کرپشن کا بھانڈا ان کے اپنے سیکریٹری نے پھوڑ دیا ہے۔جاوید علی کا ایک اعترافی ویڈیو بیان جاری ہوا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تین ماہ سے عثمان ڈار کا علاقے میں ترقیاتی کاموں کے لئے پی اے تھا۔جاویدعلی نے بتایا کہ اس نے این اے 67 کی 4 یونین کونسلز کے 5 ٹھیکیداروں سے 50 لاکھ جمع کئے، یہ پیشے بطور کمیشن عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو دیئے۔جاوید علی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ باجوہ اینڈکمپنی کو 2کروڑ کا ٹھیکہ ملا، جس میں سے 20 لاکھ کمیشن احمد ڈار کو دیا، زین باجوہ کمپنی کے پاس 50 لاکھ کا ٹینڈر تھا، 5 لاکھ کمیشن احمد ڈار کو دیا۔عثمان ڈار کے پی اے کا کہنا تھا کہ اسی طرح خضر کنسٹرکشن کے پاس ایک کروڑ روپے کا ٹینڈر تھا، جس کے 10 لاکھ روپے بطور کمیشن احمد ڈار کو دیے،اسی طرح بلال کنٹریکٹرز کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا، کہاں سے 10 لاکھ کمیشن احمدڈار کو دیا، ال لیاقت بلڈرز کے پاس 50 لاکھ کا ٹینڈر تھا، جہاں سے 5 لاکھ روپے بطور کمیشن احمد ڈار کو دیا۔جاوید علی نے مزید بتایا کہ احمد ڈار نے اس سے کہا آپ ہمارے لیے اتنا کام کرتے ہو، میں آپ کو سرکاری نوکری دلاتا ہوں، میں کم پڑھا لکھا ہوں،اس لئے انہوں نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ بنایا، محکمہ تعلیم میں کاغذ جمع کرائے اور احمد ڈار نے میری تقرری کرائی، جس کی وجہ سے آج گورنمنٹ ایلیمنٹری ماڈل اسکول ڈالیاں میں نوکری کررہا ہوں۔