سوات، گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

سوات(نیوزڈیسک)دیربالا کے علاقے گولدائی میں ڈبل کیبین گاڑی گہری کھائی میں گرگئی ، حادثے میں 4 افراد جاں بحقجبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خراب سڑک پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں آر ایچ سی پاتراک منتقل کردیا ۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا