نائلہ کیانی 8000 میٹر سے بلند 11 چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے اتوار کے روز دنیا کے بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک ماؤنٹ مکالو کو بھی سر کرلیا اور 8000 میٹر سے بلند 11 چوٹیوں کو سر کرنے والی ملکی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں۔
مزید پڑھیں: اوکاڑہ،تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی ، ایک بچہ جاں بحق
رات بھرکی مشکل کوہ پیمائی کے بعد، نائلہ نے آج نیپال کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9:35 منٹ پر پاکستان کے وقت کے مطابق 8:50 بجےدنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماکالو کو کامیابی کے ساتھ سر کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔