اوکاڑہ،تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی ، ایک بچہ جاں بحق

اوکاڑہ( نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں حویلی لکھا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
آ ج05مئی بروزاتوار پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟
ذرائع کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو نے بتایا کہ گاڑی بارات سے واپس آتے ہوئے تیز رفتاری سے بے قابو ہوئی ، زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، بارات حجرہ شاہ مقیم سے بہائوالداس جارہی تھی۔